ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کے وقت بی جے پی کوایودھیاکی یادآتی ہے،سرکارکی عرضی کوکانگریس نے انتخابی چال قراردیا

الیکشن کے وقت بی جے پی کوایودھیاکی یادآتی ہے،سرکارکی عرضی کوکانگریس نے انتخابی چال قراردیا

Tue, 29 Jan 2019 23:36:23    S.O. News Service

نئی دہلی29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے ایودھیا میں متنازعہ مقام کے ارد گرد اضافی ایکوائر اراضی لوٹانے کے سلسلہ میں سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کوبھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی چال قرار دیا اور کہا کہ انتخابات سامنے دیکھ کر اسے ایودھیا کی یاد آتی ہے۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی انتخابات کے وقت ایودھیا معاملہ پر فعال ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جسے پٹیشن کہہ رہی ہے وہ محض عرضی ہے۔واضح ہوکہ مرکزی حکومت جوفریق بھی نہیں ہے،نے سپریم کورٹ میں غیرمتنازعہ سڑسٹھ ایکڑزمین کوسپردکرنے کی عرضی داخل کی ہے جس پرکورٹ نے اسٹے لگایاہواہے۔ماہرین کے مطابق جب تک بابری مسجدکاکیس حل نہیں ہوجاتاہے،یہ زمین بھی متنازعہ ہے اوراس کی بھی حوالگی نہیں ہوسکتی ہے۔


Share: